آخری رات تھی وہ
2 posters
Page 1 of 1
آخری رات تھی وہ
آخری رات تھی وہ
میں نے دل سے یہ کہا
حرف جو لکھے گئے
اور جو زباں بولی گئی
سبھی بے کار گئے
...میں بھی اب ہار گیا یار بھی سب ہار گئے
کوئی چارہ نہیں جُز ترکِ تعلق اے دل
اک صدا اور سہی آخری بار
جسم سے چھیڑ اسے روح سے چھُو لے اُسے
آخری بار بہے ساز بدن سے کوئی نغمہ کوئی لےَ
آخری رات ہے یہ
آخری بار ہے یہ ذائقہ بوس و لمس
آخری بار چھلک جائے لہو
گرمیِ جاں سے مہک جائے نفس کی خوشبو
خواب میں خواب کی مانند اتر جا اے دل
آخری رات تھی وہ
پھر گُزر کوئے ندامت سے ہوا تو دیکھا
بام روشن ہے جو تھا
اور دروازے پہ دستک ہے وہی
میرا قاتل درو دیوار پر کچھ نقش بناتا ہے ابھی
انگلیاں خون سے تر، دل کم ظرف کو ہے واہمہ عرضِ ہُنر
دن کی ہر بات ہوئی بے توقیر
رات ہے اور ضمیر
چشم ہے منتظرِ خواب دگر
خواب آتے ہیں ٹھہرتے ہیں چلے جاتے ہیں
اور قاتل کی سزا یہ بھی کہ میں زندہ ہوں
__________________
میں نے دل سے یہ کہا
حرف جو لکھے گئے
اور جو زباں بولی گئی
سبھی بے کار گئے
...میں بھی اب ہار گیا یار بھی سب ہار گئے
کوئی چارہ نہیں جُز ترکِ تعلق اے دل
اک صدا اور سہی آخری بار
جسم سے چھیڑ اسے روح سے چھُو لے اُسے
آخری بار بہے ساز بدن سے کوئی نغمہ کوئی لےَ
آخری رات ہے یہ
آخری بار ہے یہ ذائقہ بوس و لمس
آخری بار چھلک جائے لہو
گرمیِ جاں سے مہک جائے نفس کی خوشبو
خواب میں خواب کی مانند اتر جا اے دل
آخری رات تھی وہ
پھر گُزر کوئے ندامت سے ہوا تو دیکھا
بام روشن ہے جو تھا
اور دروازے پہ دستک ہے وہی
میرا قاتل درو دیوار پر کچھ نقش بناتا ہے ابھی
انگلیاں خون سے تر، دل کم ظرف کو ہے واہمہ عرضِ ہُنر
دن کی ہر بات ہوئی بے توقیر
رات ہے اور ضمیر
چشم ہے منتظرِ خواب دگر
خواب آتے ہیں ٹھہرتے ہیں چلے جاتے ہیں
اور قاتل کی سزا یہ بھی کہ میں زندہ ہوں
__________________
Tanha.dil- FORUMPK MEMBER
- Posts : 145
Join date : 2011-04-16
Age : 37
Location : Lahore
Re: آخری رات تھی وہ
nice sharing
anaarkali2011- JUNIOR MEMBER
- Posts : 81
Join date : 2011-03-05
Age : 37
Location : Faisalabad-Pakistan
Re: آخری رات تھی وہ
thanks for sharing
Tanha.dil- FORUMPK MEMBER
- Posts : 145
Join date : 2011-04-16
Age : 37
Location : Lahore
Re: آخری رات تھی وہ
Tanha. u r welcome
anaarkali2011- JUNIOR MEMBER
- Posts : 81
Join date : 2011-03-05
Age : 37
Location : Faisalabad-Pakistan
Page 1 of 1
Permissions in this forum:
You cannot reply to topics in this forum
|
|